اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی مسقط میں پانچ جمع ایک گروپ کے نائب وزراء خارجہ کے ساتھ باقی ماندہ اختلافی مسائل کے بارے میں گفتگو کررہے ہیں۔ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کی ٹیموں کی کوشش ہے کہ تیرہ دنوں کی بچی ہوئي مہلت میں جامع معاہدے تک پہنچ جائيں ۔ واضح رہے مسقط میں اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے وزیر خارجہ نیز یورپ یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھیرین ایشٹن نے بھی مذاکرات کئے ہیں۔ ادھر عمان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے امید ظاہر کی ہے کہ مسقط مذاکرات کامیاب ہونگے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر سیبویہ نے آج مسقط میں صحافیوں سے گفتگو میں مذاکرات کی میزبانی پر عمان کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲